حیدرآباد۔10۔فروری(اعتماد نیوز)وزیر اعلی این کرن کمار ریڈی کے استعفی کی
خبر جہاں ریاستی اور قومی میڈیا کے پاس جہاں زیر بحث ہے تو دوسری جانب صدر
پردیش بوتسہ ستیہ نارائنا نے آج کہا کہ انکے خیال میں
وزیر اعلی استعفی پیش
نہیں کرینگے۔ تاہم یہ کہا جا رہا ہے کہ صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کی جانب
سے بھی تلنگانہ بل کی منظوری کے بعد وزیر اعلی بلا کسی تاخیر کے اوٹان بجٹ
اجلاس کے اختتام کے بعد اپنا استعفی ہیش کرینگے۔